تین غیر ملکی ہاکی ٹیموں کی پاکستان میں کھیلنے سے معذرت

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی سریز کے لئےانٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 6 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی تعداد کم کردی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے لئے 3 غیرملکی ٹیموں نے پاکستان ہاکی اوپن سریز میں شرکت سے معذرت کرلی۔سری لنکا، اومان اور قطر ایونٹ میں شرکت نہیں کررہے۔ قازقستان، افغانستان اور بنگلہ دیش پر مشتمل 3 ملکی ایونٹ 26 سے 30 ستمبر تک لاہور میں شیڈول ہے۔ ایونٹ کی میزبانی کیلئے پی ایچ ایف کو اسپانسرز ڈھونڈنے میں دشواری کا سامناہے۔

تعارف: newseditor