شعیب اختر چیئرمین پی سی بی کے مشیر کے عہدے سے مستعفی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی کے مشیرکے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ میں نے پی سی بی کے چیئرمین کے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

شعیب اختررواں سال 17 فروری کو چیئرمین پی سی بی کے مشیر برائے کرکٹ افیئرز مقرر کئے گئے تھے۔عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ان اہم عہدوں کیلئے ان کا انتخاب باعث فخر ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ اسی طرح اپنی خدمات انجام دیں جیسے کہ وہ کھیل کے زمانے میں ادا کیا کرتے تھے۔واضح رہے نئی حکومت کے قیام کے بعد نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی کی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد احسان مانی اس عہدے پر فائز ہوگئے۔

تعارف: newseditor