اعجاز الرحمان عالمی ٹین پین بائولنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے اعجاز الرحمن کیو بی آئی سی اے، اے ایم ایف عالمی ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چمپئن شپ رواں سال نومبر میں امریکہ میں کھیلی جائیگی جس میں 120 ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چمپئن شپ میں ہر ملک کا چمپئن ایک مرد اور ایک خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اسی طرح اعجاز الرحمن چمپئن ہونے کی بنا پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

error: Content is protected !!