قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ کل شروع ہوگا


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قائد اعظم کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ کل ہفتہ سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان شکیل خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں لاہور وائٹس، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، پشاور، کوٹہ ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل)، اسلام آباد، حبیب بینک، فاٹا اور نیشنل بینک آف پاکستان جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹس، پاکستان واپڈا، راولپنڈی، سوئی سدرن گیس پائپ لائنز، ملتان، پی ٹی وی، لاہور بلیو اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں لاہور وائٹس اور نیشنل بینک کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں پشاور کا مقابلہ حبیب بینک سے ہوگا، ڈائمنڈ گراؤنڈ، اسلام آباد میں اسلام آباد اور کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل)کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، ایبٹ آباد سٹیڈیم میں فاٹا اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں کا آمنا سامنے ہوگا، گروپ بی میں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کراچی وائٹس کا مقابلہ سوئی سدرن گیس پائپ لائنز سے ہوگا، پنڈی سٹیڈیم میں راولپنڈی اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، ملتان سٹیڈیم میں ملتان اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگے، اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں لاہور بلیو اور پی ٹی وی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 27 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ سیمی فائنل مرحلہ یکم نومبر سے جبکہ فائنل میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!