پاک بھارت میچ میں جو پرفارم کرتا ہے ہیرو بن جاتا ہے ‘شعیب ملک


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک نے کہاکہ محمد حفیظ نے کبھی نہیں بولا کہ ان کو کسی چیز پر تحفظات ہیں ،کرکٹر زکو چاہئے کہ وہ اپنے مسائل سلیکٹرز اور انتظامیہ کو بتائیں ،پاک بھارت ٹاکرا سب سے منفرد ہوتا ہے،پاک بھارت میچ میں جو پرفارم کرتا ہے ہیرو بن جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قدافی سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا کی نظر پاک بھارت ٹکرے پر ہوتی ہیں ،پاک بھارت میچ میں جو پرفارم کرتا ہے وہ ہیرو بن جاتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے ساتھ ہونے والے میچ کو صرف ایک میچ سمجھ کر کھیلنا چاہئے بغیر کسی دبائو کے ۔ انہوںنے کہاکہ ہر کرکٹر کے پاس ڈومیسٹک کرکٹ کا فورم موجود ہے ،کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے سلیکٹرزکو متاثر کر سکتے ہیں ۔ شعیب ملک نے کہاکہ کرکٹرز کو بھی کئی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے لیکن میری دعا ہے کہ تمام چیزیں اچھی طرح ہو جائیں ،باپ بننا بہت بڑی چیز ہے اور میں بہت خوش ہوں اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی کو شش کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ مستقبل کے حوالے سے کوئی ایساخاص پلان نہیں ہے میری بیوی خود ایک ایتھلیٹ ہے اس کو پتا ہے کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا کتنی بڑی بات ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سینئر کھلاڑی پر زیادہ پریشر ہوتا ہے ،عمران خان خود ایک ایتھلیٹ ہیں ،عمران خان کو مشکل حالات سے نمٹنا آتا ہے ،اللہ تعالی کے علاوہ کوئی انسان آپ کو عزت نہیں دے سکتا ۔

تعارف: newseditor