ون ڈے کپ، کے آرایل، نیشنل بینک،واپڈا کی کامیابی

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کپ میں کے آر ایل گرائونڈ میں کے آر ایل نے پشاور کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ ایبٹ آباد میں نیشنل بینک نے فاٹا کو 71 رنز سے ہرادیا۔ بینک کے رمیز راجا نے 144اور فاٹا کے خوش دل خان نے سنچری بنائی۔ ڈائمنڈ گرائونڈ میں سرمد بھٹی کی سنچری کے باوجود حبیب بینک نے اسلام آباد کو تین وکٹ سے ہرادیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں واپڈا نے کراچی وائٹس کو سات وکٹ سے ہرادیا۔ ٹورنامنٹ کے دیگر میچوں میں سوئی سدرن گیس، سرکاری ٹی وی، لاہور بلیوز نے میچ جیت لئے۔

تعارف: newseditor