لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) اسٹار فٹبالر نیمار کو برازیل کی قومی ٹیم کا مستقل کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ برازیلی ہیڈ کوچ ٹیٹے نے یہ فیصلہ کرتے ہوئے ملکی فیڈریشن کی کپتان میں روٹیشن کی پالیسی ختم کردی ہے۔ اس متعلق26 سالہ نیمار کا کہنا تھا کہ ذمہ داری میرے اور ٹیم کیلئے اچھی ثابت ہوگی ۔ مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ میں نے کپتان بننا دوبارہ اس لیے قبول کیا کیونکہ میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ یاد رہے کہ نیمار نے 2018 فیفا ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کی تھی اس دوران میدان میں ان کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس متعلق انہوں نے کہا کہ جو کچھ ٹورنامنٹ میں ہوا مجھے اس بارے میں کچھ نہیں کہنا، میں ہمیشہ 100 فیصد کارکردگی دکھانے پر یقین رکھتا ہوں۔