کرکٹ

عثمان قادر کا بیگ بیش کے ساتھ معاہدہ


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)لاہور قلندرز کے نوجوان کرکٹر عثمان قادر کا آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش کے ساتھ معاہدہ ہوگیا، وہ پرتھ اسکارچر کی نمائندگی کریں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں تاہم انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں زیادہ مواقع نہ ملے ۔عثمان قادر کو لاہور قلندرز نے اپنے پلئیر ز ڈویلپمنٹ پروگرام کے پلیٹ فارم سے موقع فراہم کیا اور پھر دو مرتبہ پروگرام کے تحت آسٹریلیا کا دورہ کیا وہاں گریڈ اور کلب کرکٹ بھی کھیلی۔عثمان کا بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، ڈیوڈ ویلے کے ساتھ وہ ان دنوں غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو اس سیزن میں بگ بیش لیگ کھیلیں گے۔عثمان قادر پہلے ہی اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ آسٹریلیا میں مکمل سکونت اختیار کرنا چاہتے ہیں اور آسٹریلیا کی نمائندگی ان کا خواب بھی ہے۔

Related Articles

Back to top button