ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ،پاکستان آج ہانگ کانگ کے مدمقابل


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج دوسرے روز پاکستان کی ٹیم اپنی مہم کاآغاز کوالیفائی کرنے والی ہانگ کانگ کی ٹیم کیخلاف کرے گی، ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز بنگلہ دیش کی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی تھی، یاد رہے کہ ہانگ کانگ کی ٹیم ایشیاکپ میں شامل واحد ٹیم ہے جسے ابھی انٹرنیشنل ٹیم کا درجہ حاصل نہیں ہے تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کر رکھا ہے کہ اشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تمام میچوں کو انٹرنیشنل میچوں کادرجہ حاصل ہوگا، ہانگ کانگ کی ٹیم تیسری مرتبہ ایشیا کپ میں شرکت کررہی ہے، پہلی مرتبہ اس نے 2004 میں سری لنکا میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں شرکت کی اور اس کے بعد 2008 میں پاکستان میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا تاہم دونوں مرتبہ وہ کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جاچکے ہیں اور دونوں ہی میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آج ہونے والے میچ کے بارے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تمام میچ اہم ہیں اور ہم کسی بھی ٹیم کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کرینگے۔پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ایشیا کپ کا میچ سہ پہر چار بجے شروع ہوگا۔

error: Content is protected !!