خاور شاہ نیشنل ویمن بیس بال اکیڈمی راولپنڈی کی ٹیم ملائیشیا کا دورہ کریگی

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)بیس بال فیڈریشن ملائشیا کے صدر سزالی حسین کی دعوت پر خاورشاہ نیشنل ویمن بیس بال اکیڈمی راولپنڈی کی ٹیم جون 2022ء میں ملائشیا کا دورہ کرے گی۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا ہے کہ خاورشاہ نیشنل ویمن بیس بال اکیڈمی راولپنڈی کی ٹیم ملائشیا کی قومی خواتین بیس بال ٹیم کیخلاف تین میچوں کی سیریز کھیلے گی، ہماری یوتھ ٹیم کو پاکستان جونیئر ٹیم کا درجہ حاصل ہوگا۔ فخر شاہ نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان بیس بال کے فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت دونوں برادر اسلامی ممالک ٹیموں کے تبادلے اور کھیل کے فروغ کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔ خاورشاہ نیشنل ویمن بیس بال اکیڈمی کا تربیتی کیمپ جلد ہی راولپنڈی میں شروع کیا جاۓ گا جس کیلئے رجسٹریشن جاری ہے۔

error: Content is protected !!