پاکستان نیوزی لینڈ سیریز میں تبدیلی کی جائے، نیا شیڈول آئندہ ہفتے جاری کرینگے، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی ہوم سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔پریس کانفرنس میں نجم سیٹھی نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز ضرور ہو گی، سیریز کے شیڈول میں تھوڑی بہت تبدیلی کی جا رہی ہے، یہ تبدیلی پنجاب میں الیکشنز کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

 

 

 

نجم سیٹھی نے بتایا کہ پہلے سیریز کراچی سے شروع ہونی تھی پھر لاہور اور راولپنڈی میں ہونا تھی تاہم اب اس میں تھوڑی تبدیلی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔

error: Content is protected !!