رافیل نڈال چائنا اوپن اورشنگھائی ماسٹرزسے دستبردار

بیجنگ(سپورٹس لنک رپورٹ)عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے آئندہ ماہ ہونے والے چائنا اوپن اور شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے گھٹنے کی چوٹ کے باعث دستبرداری کا اعلان کردیا ہے یاد رہے کہ اسی چوٹ کی وجہ سے رافیل نڈال کو رواں ماہ کے آغاز میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل سے دستبردار ہونا پڑا تھا جبکہ چوٹ کے باعث نڈال ڈیوس کپ میں بھی اپنے ملک سپین کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے جس کی وجہ سے سپین کو فرانس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا رافیل نڈال کے قریبی ذرائع کے مطابق سترہ گرینڈ سلام جیتنے والے نڈال اب اکتوبر کے آخر میں پیرس ماسٹرز میں شرکت کرسکتے ہیں، چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے جبکہ شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سات اکتوبر سے شروع ہوگا، دونوں ٹورنامنٹس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے رافیل نڈال کو اپنی عالمی نمبر ون کی پوزیشن بھی ہاتھ دھونا پڑیں گے اور ممکنا طور پر سربیا کے کھلاڑی نووک ڈجکووک ان کی جگہ عالمی نمبر ون کی پوزیشن پرآجائیں گے۔

error: Content is protected !!