پاکستان اے اور آسڑیلیا کے درمیان 4روزہ میچ ڈرا


دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)ٹیسٹ سیریز کی تیاری کیلئے دبئی میں پاکستان اے اور آسٹریلیا کا چار روزہ میچ ڈرا ہوگیا ،قومی سکواڈ کی باؤلنگ ناکام رہی ،وہاب ریاض کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے ،عابد علی نے دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنائیں ۔تفصیلا ت کے مطابق آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 4وکٹوں پر 494رنزبناکر ڈکلیئر کردی ،مچل مارش 162رنز بناکر ٹاپ سکورررہے جبکہ آرون فنچ 54اور شان مارش 94رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،ٹریوس ہیڈ 90رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 216رنز کی برتری حاصل ہوئی ،پاکستان باؤلر ناکام ہوگئے،وقاص مسعود اور افتحار احمد 2،2وکٹیں حاصل کرسکے جبکہ راحت علی اوروہاب ریاض کو کوئی وکٹ نہیں ملی ۔پاکستان اے نے میچ کے چوتھے اور آخری روز کھیل ختم ہونے کر دوسری اننگز میں 7وکٹوں پر 261رنز بنائے ۔عابدنے 52رنز بناکر میچ میں دوسری نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ اسدشفیق 69،افتخار احمد 45اورشان مسعود 41رنز بناکر نمایاں رہے ۔جون ہالینڈ نے 5پاکستانی بلے بازوں کو پویلین بھیجاجبکہ نیتھن لیون اور مائیکل نیسر ایک ایک وکٹ لے سکے ۔پاکستان اے نے پہلی اننگز میں 278رنز بنائے تھے ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دومیچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا ۔

تعارف: newseditor