باب ولیس ٹرافی کا آغاز کل سے ہوگا، 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام باب ولیس ٹرافی کا 121 واں ایڈیشن کل ہفتہ سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ ٹورنامنٹ میں شامل 18 ٹیموں کو نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے

ایک گروپ میں چھ ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شامل 18 ٹیموں میں ڈربی شائر، ڈرہم، لنکا شائر، لیسٹر شائر، ناٹنگھم شائر، یارکشائر، گلیمورگن، گلوسٹر شائر، نارتھمپٹن شائر، سمرسیٹ، وارکشائر، ورسیسٹر شائر، ایسیکس، کینٹ، ہیمپشائر، مڈل سیکس، سرے اور سسیکس شامل ہیں۔ نارتھ گروپ میں ڈربی شائر، ڈرہم، لنکا شائر، لیسٹر شائر، ناٹنگھم شائر اور یارکشائر کو رکھا گیا ہے۔

سنٹرل گروپ گلیمورگن، گلوسٹر شائر، نارتھمپٹن شائر، سمرسیٹ، وارکشائر اور ورسیسٹر شائر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ساؤتھ گروپ میں ایسیکس، کینٹ، ہیمپشائر، مڈل سیکس، سرے اور سسیکس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وبائی مرض کی وجہ سے تاخیر کے بعد اب کاؤنٹی سیزن یکم اگست 2020 سے شروع ہوگا اور 3 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ تینوں گروپس سے کل ہفتہ کو تین تین میچز کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!