پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دیدی


ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی باؤلرز تباہ کن باؤلنگ کی بدولت پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کو 58 رنز سے ہرا کر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستانی باؤلرز کے سامنے میزبان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم میں سے کوئی بھی کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی چلی گئیں۔ بارش کے باعث میچ 14 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 14 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان میں 88 رنز بناکر میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 89 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی طرف سے جویریہ خان نے 25، ناہیدہ خان نے 18 اور مونیبہ اور عالیہ نے بالترتیب 10,10 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش باؤلر ناہیدہ اختر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستانی باؤلرز کے سامنے میزبان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم میں سے کوئی بھی کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی چلی گئیں۔ پوری بنگلہ دیشی ٹیم 12.5 اوورز میں 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انعم نے 3، ایمن، نشرا، ندا نے دو،دو جبکہ ثناء نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستانی ویمن ٹیم نے میچ میں میزبان ٹیم کو 58 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

error: Content is protected !!