پہلی خیبرپختونخوا وویمن ٹی ٹوئنٹی سپر لیگ 26اکتوبر سے شروع ہو گی

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاوں سے پاکستان کی تاریخ کی پہلی خیبرپختونخواوویمن ٹی 20کرکٹ سپر لیگ پشاورمیں26اکتو بر سے منعقد ہوگی جوکہ دونومبر تک جاری رہے گی یہ بات ڈائریکٹرآپریشنل سید ثقلین شاہ,چیف ارگنائز رایونٹ روبینہ صدف حان نے پشاورسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہ ایک ہریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے بتئیئ.اس موقع پراسٹنٹ ڈائریکٹرحاجی عزیزاللہ ، اوررحمت گل آفریدی بھی موجودتھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید ثقلین شاہ کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس تارٰیخ میں پہلی بارمنعقد ہونیو الے ویمن ٹی 20کرکٹ سپر لیگ کوہرلحاظ سے کامیاب بنانے کے لیے آرگنائرز سے بھرپو تعاون کریں گاہمارامقصد وویمن سپورٹس خاص کرکرکٹ کافروغ بھی ہے صدف خان نے بتایاکہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی خواتین پرمشتمل ہے جن کوسپورٹس کے دائرے میں لاتے ہوئے سپرلیگ کاانعقاد کیاگیاہے جس میں کل اٹھ ٹیمیں شریک ہونگیں جوکہ پنجاب،سندھ ،بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد،آزادکشمیر،فاٹاکی ہیں جن کومختلف نام دیئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے کے حالات الحمداللہ بہت بہترہوچکے ہیں اورہمارااپنے شہر وصوبے کی کھوئی ہوئی عظمت کی بحالی کے لیے سپر لیگ کرارہے ہیں انہوں نے بتایاکہ پی سی بی اورمقامی سپورٹس ایسوسی ایشن کے مکمل رابطے میں ہے اورسب کوساتھ لیکر چلیں گے تمام ٹیمیں 25اکتوبر کوپشاورپہنچ جائیں گی اورروز پروقارافتتاحی تقریب کاانعقاد کیاجائے گ

error: Content is protected !!