بھارت کی فٹبال ٹیم دوستانہ میچ کھیلنے کیلئے چین پہنچ گئی


بیجنگ(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کی فٹبال ٹیم چین کیخلاف دوستانہ میچ کھیلنے کیلئے چین پہنچ گئی ہے اپنی آمد کے فوری بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فٹبال ٹیم کے کوچ سٹیفن کوسٹنٹائن نے کہا ہے کہ چین کیخلاف ہونے والا دوستانہ میچ آئندہ سال ہونے والے اے ایف سی ایشین فٹبال کپ کی تیاریوں کے سلسلے کی کڑی ہے اور یہاں سے ہمیں اندازہ ہوجائیگا کہ ہماری ٹیم کامعیار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بلاشبہ چین کی فٹبال ٹیم ہم سے بہتر ہے اور اگر کھلاڑی چین کیخلاف اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے تو اندازہ ہوجائیگا کہ ہم آئندہ سال اے ایف سی ایشین فٹبال کپ میں کہاں کھڑے ہونگے، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ اپنے سے مضبوط حریفوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ میچ کھیلے جائیں تاکہ ہمیں اپنی خوبیاں اورکمزریوں کا پتہ چل سکے، کوچ نے مزید کہا کہ یہ تمام کھلاڑیوں کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔

تعارف: newseditor