لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ) شورکوٹ کینٹ میں آل پاکستان نیزہ بازی کے مقابلے ہوئے جس میں ملک بھر سے 70ٹیمیں شریک ہوئیں، فائنل میں ساہیوال، جھنگ اور لاہور کے گھڑ سواروں نے میدان مارا۔شورکوٹ کینٹ میں آل پاکستان نیزہ بازی کے مقابلے ہوئے جس میں ملک بھر سے 400 سے زائد گھڑ سواروں کی 70 ٹیمیں شریک ہوئیں، نیزہ بازی کے سنگل، فور اور سیکشن مقابلوں میں ملک بھر سے آئے گھڑ سواروں نے خوب نشانے اکھیڑے اور شائقین سے خوب داد لی۔سیکشن مقابلوں میں قطب کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ٹیم فور میں لاہور کی شاہجہاں نے میدان مارا اور سنگل مقابلوں میں ساہیوال اور جھنگ نے پوزیشنیں حاصل کر کے ٹورنامنٹ کی ونرز ٹرافیاں اور کیش پرائز حاصل کیے۔میاں انور نے کہا کہ نیزہ بازی میں حکومت سرپرستی کرے تو یہ کھیل ملک کا نام روشن کر سکتا ہے۔