روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 14 اکتوبر, 2018

قومی فٹسال چیمپئن شپ 26اکتوبر سے شروع ہو گی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان فٹسال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی فٹسال چیمپئن شپ 26 اکتوبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں کھیلی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فٹسال فیڈریشن کے چئرمین ملک مہربان علی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ قومی فٹسال چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر ...

مزید پڑھیں »

ویسٹ انڈیزکے فاسٹ بائولرہولڈرکا عالمی ریکارڈ

حیدرآباد(سپورٹس لنک رپورٹ) ویسٹ انڈین قائد اور فاسٹ باﺅلر جیسن ہولڈر نے کیلنڈر ایئر کے دوران ٹیسٹ میچز میں بہترین اوسط کے ساتھ باﺅلنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے رواں سال اب تک ٹیسٹ میچز میں 11.87 کی اوسط سے 33 وکٹیں لے کر یہ سنگ میل عبور کیا، آخری مرتبہ 2003ءمیں سابق پاکستانی فاسٹ باﺅلر ...

مزید پڑھیں »

حیدر آباد ٹیسٹ،بھارت نے کالی آندھی کو وائٹ واش کر ڈالا

حیدرآباد (سورٹس لنک رپورٹ)اومیش یاداو کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں یک طرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا، کالی آندھی دوسری اننگز میں 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی، مہمان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی بھارتی ...

مزید پڑھیں »

چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ تھائی کھلاڑی نے اپنے نام کرلی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)تھائی لینڈ کےTirawat Kaewsiribanditنے چیف آف نیول اسٹاف اوپن ایشین ٹور گالف چیمپئن شپ 2018کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔کراچی (14اکتوبر 2018): چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن ایشین ٹور گالف چیمپئن شپ 2018کی اختتامی اور تقسیم انعامات کی تقریب آج کراچی گالف کلب میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب ...

مزید پڑھیں »

محمد صالح کاناقابل یقین گول، سب دیکھتے رہ گئے،ویڈیو دیکھیں

قاہرہ(سپورٹس لنک رپورٹ) سپراسٹار محمد صلاح نے ایک ناقابل یقین گول داغ کر مخالفین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق انگلش کلب لیور پول کی طرف سے کھیلنے والا معروف مصری کھلاڑی محمد صلاح نے انوکھا گول اسکور کرے مداحوں کے دل جیت لیے۔افریقہ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں مصر اور سوئٹزرلینڈ مدمقابل آئے، تو محمد صلاح بھرپور ...

مزید پڑھیں »

پاکستان کیخلاف دوسراٹیسٹ،آسڑیلوی سلیکٹرز مچل سٹارک کےحوالے سے پریشان

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرےٹیسٹ میچ کیلئے اس شش وپنچ میں گرفتارہیں کہ پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے فاسٹ بائولر مچل سٹارک کو ٹیم کا حصہ بنایا جائے یا نہیں،پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلی اننگزمیں مچل سٹارک پاکستان کیخلاف صرف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے تھے ...

مزید پڑھیں »

چین اور بھارت کے درمیان دوستانہ انٹرنیشنل میچ بغیرکسی گول کےبرابر

بیجنگ(سپورٹس لنک رپورٹ)چین اور بھارت کے درمیان 21 سال کے طویل وقفے کے بعد ہونے والے فٹبال کا دوستانہ انٹرنیشنل میچ بغیر کسی گول کے برابری پرختم ہو گیا،دونوں ٹیموں کےدرمیان ہونے والے میچ کا آغاز انتہائی تیزی کے ساتھ ہوا اور میزبان چین کی ٹیم نے آغازسے بھارت کے گول پوسٹ پر حملے کئے تاہم چینی کھلاڑی گیند کو ...

مزید پڑھیں »

پیرا ایشین گیمز چین کی برتری کے ساتھ ختم

جکارتہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پیراایشین گیمز چین کی برتری کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے ہیں، چین کے پیرا کھلاڑیوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 172طلائی، 88چاندی، 59کانسی کے تمغے حاصل کئے، دوسرےنمبر پر جنوبی کوریا رہا جس نے 53طلائی، 25 چاندی اور 47کانسی کے تمغے حاصل کئے جبکہ تیسرے نمبر پر ایران کے پیرااتھلیٹس رہے جنہوں نے 51طلائی، ...

مزید پڑھیں »

سلطان جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ،فائنل میں بھارت کو برطانیہ کے ہاتھوں شکست

جوہربھرو(سپورٹس لنک رپورٹ)ملائیشیا میں کھیلے گئے سلطان جوہر ہاکی کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں برطانیہ کی جونیئر ٹیم نے ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کےبعد بھارت کو تین دو سے شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا، آٹھویں جوہرکلب ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل بھی ہونے والے آخری لیگ میچ میں برطانیہ نے بھارت کو تین دو سے شکست ...

مزید پڑھیں »