یونس خان کی بطور بیٹنگ کوچ خوش آئند قرار

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)سابق اور موجودہ کرکٹرز نے یونس خان کی بیٹنگ کوچ کے عہدے پر تعیناتی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر اپنی رائے کااظہار کرتے ہوئے سابق کرکٹر عامر سہیل نے کہا کہ وہ یونس خان کی تعیناتی کی خبر سن کر بہت خوش ہوئے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ وہ یونس خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ان کی موجودگی ٹیم پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے بھی ماضی کے ساتھی کرکٹر کو نئی ذمہ داری ملنےسے متعلق فیصلے کو خوش آئند قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لیجنڈری یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کرنے پر پی سی بی کو مبارکباد دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر متحرک سابق کرکٹرز یاسر عرفات، محمد وسیم اور عتیق الزمان نے یونس خان کے نئے رول کو ایک اچھی خبر قرار دیا ہے۔ تینوں کرکٹرز نے پی سی بی کے اس فیصلے سے مثبت نتائج کے حصول کی امید ظاہر کی ہے۔بلاول بھٹی اور عظیم گھمن نے یونس خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

error: Content is protected !!