روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 18 اکتوبر, 2018

آسٹریلوی ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ون ڈے میں5وکٹوں سے شکست دیدی

کوالالمپور(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے پاکستان کی ویمن ٹیم کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں5 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم نے96 رنزکاہدف 22.2اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔میگن سکٹ کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان ویمنز ...

مزید پڑھیں »

نئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)نئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے جمعرات کے روز عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی اور دفتری امور سے متعلق بریفنگ دی،ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے ...

مزید پڑھیں »

ٹوٹل فٹبال ٹیم نے لیثررلیگس کارپوریٹ لیگ جیتنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) لیثرر لیگس کے زیر اہتمام پہلی کارپوریٹ لیگ کا ٹائٹل ٹوٹل فٹبال کلب نے اپنے نام کرلیا۔ ایس اینڈ پی کو دوسری اور پی ڈبلیو سی کو تیسری پوزیشن ملی۔ بہترین گول کیپر کا ایوارڈ ایکون سیون کے ارسلان اور کے پی ایم جی کے کپتان اویس نے مشترکہ طور پر اپنے نام کیا۔ڈسکریٹ لوگیسکو آخری ...

مزید پڑھیں »

ابوظہبی ٹیسٹ،پاکستان نے شکنجہ کس دیا،آسڑیلیا کو جیت کیلئے پہاڑ کا سامنا

ابوظہبی (سپورٹس لنک رپورٹ ) ابوظہبی ٹیسٹ کا تیسراروز بھی پاکستان کے نام رہا پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 400 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 538 رنز کا ہدف دیا ،بابراعظم اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 99 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ کپتان سرفراز احمد ...

مزید پڑھیں »

پی ایس ایل 2فائنل کی آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پی ایس ایل ٹو کے لاہور میں فائنل پر پی سی بی نے 13کروڑ روپے اضافی خرچ کیے جب کہ غیر ملکی کرکٹرز کو 2کروڑ 35لاکھ رقم ادا کی گئی۔پی سی بی نے سال 2016/17کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی ہے،اس کے مطابق پی ایس ایل کے گزشتہ برس لاہور میں فائنل پر 12 کروڑ 96لاکھ 20 ہزار ...

مزید پڑھیں »

آئی سی سی الزامات پر کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں،جے سوریا

کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سلیکٹر سنتھ جے سوریا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے اینٹی کرپشن کے قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات کے ایک روز بعد اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ دیانت اور شفافیت کے ساتھ کام کیا۔آئی سی سی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سابق ...

مزید پڑھیں »

جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کیلئے سکواڈ کا اعلان

جوہانسبرگ (سپورٹس لنک رپورٹ) کرکٹ سائوتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیاکے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، کرس مورس، فرحان بہاردین اور ڈیوین پریٹورس کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ایڈن مرکرام اور ہنرچ کلاسن کو ہاشم آملہ اور جے پی ڈومینی کے خلا کو پر کرنے کیلئے ...

مزید پڑھیں »

سری لنکن بلے باز کوسل پریرا فٹنس مسائل کا شکار

کولمبو (سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکن بلے باز کوسل پریرا فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف رواں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ کوسل مینڈس کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا۔کرکٹ سری لنکا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کوسل پریرا انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ کے ...

مزید پڑھیں »

ویسٹ انڈین بلے باز ایون لیوس ذاتی وجوہات کی بناءپر دورہ بھارت سے دستبردار

کنگسٹن (سپورٹس لنک رپورٹ) جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین ایون لیوس ذاتی وجوہات کی بناء� پر دورہ بھارت سے دستبردار ہو گئے، ان کی جگہ کیرن پاویل کو ون ڈے جبکہ نیکولاس پورن کو ٹی ٹونٹی سکواڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔کالی آندھی بھارت کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز ...

مزید پڑھیں »

شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یو ای اے میں کروانے کی خواہش ظاہر کردی

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یو ای اے میں کروانے کی خواہش ظاہر کردی۔غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میںقومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کرکٹ کے چاہنے والوں کا گھر ہے اور یہاں تمام کھلاڑیوں کے مداح موجود ہیں لہذا میری خواہش ...

مزید پڑھیں »