سپاٹ فکسنگ سکینڈل، ثبوت انٹرپول کے حوالے کئے جانے کا امکان


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)نئے منظر عام پر آنے والے کرکٹ کے سپاٹ فکسنگ سکینڈل جسے عرب ٹی وی چینل الجزیرہ نے سامنے لایا ہے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس ساری تحقیق کے پیچھے صحافی نے تمام ثبوت اب انٹرپول کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یاد رہے کہ الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ میں اعلیٰ پیمانے پر کرپشن ہو رہی ہے جس میں انگلش کرکٹ ٹیم کا ایک چھوٹا گروپ ملوث ہے اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے جبکہ انگلش کرکٹ بورڈ نے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے، اس سکینڈل کو سامنے لانے والے صحافی ڈیوڈ ہیرسن نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی چینل اس وقت انٹرپول کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے اور ممکن ہے کہ تمام ثبوت انٹرپول کےحوالےکردیئے جائیں،ان کا کہنا تھا کہ ملوث کھلاڑیوں کے بینک اکائونٹس تک رسائی کیلئے یہ ضروری ہے کہ ثبوت انٹرپول کے حوالے کئے جائیں کیونکہ بطور صحافی ہمارے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ ہم یہ سب کچھ کرسکیں۔

error: Content is protected !!