بھارت کی فٹبال ٹیماردن کیخلاف دوستانہ انٹرنیشنل میچ کھیلے گی

نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کی ٹیم پہلی بار دوستانہ انٹرنیشنل میچ میں اردن سے مقابلہ کریگی، دونوں ٹیموں کےدرمیان یہ میچ سترہ نومبر کو اردن کے شہر امان میں کھیلا جائیگا، اردن کی ٹیم کو رواں ماہ کے آغاز میں عالمی کپ فٹبال کی رنر اپ ٹیم کروشیا کے ہاتھوں دوستانہ میچ میں دو ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، بھارت اور اردن کی فٹبال کی ٹیمیں آج تک ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں آئی ہیں تاہم دونوں ممالک کی انڈر 16 ٹیمیں رواں سال کے آغاز میں دو بار ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں اوردونوں بار بھارت کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے، یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھارت کی ٹیم نے چین کیخلاف دوستانہ انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا جو بغیرکسی گول کے برابری پرختم ہوا تھا، بھارت کی ٹیم کے کوچ سٹیفن کوسٹینٹائن کا کہنا ہے کہ اردن کیخلاف دوستانہ انٹرنیشنل میچ بھارتی فٹبال ٹیم کا اصل امتحان ہوگا اور مجھے اپنی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کی امید ہے۔

error: Content is protected !!