قائد اعظم ون ڈے کرکٹ کپ، اسلام آباد، نیشنل بنک، فاٹا اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی فتوحات


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائد اعظم ون ڈے کرکٹ کپ کے ساتویں مرحلے میں آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگیا، گروپ اے میں اسلام آباد، نیشنل بینک آف پاکستان،فاٹا اورسوئی نادرن گیس پائپ لائنز، گروپ بی میں لاہور بلیو،راولپنڈی، سوئی سدرن گیس کمپنی اورپی ٹی وی نے اپنے، اپنے حریفوں کو شکست دے کر فتوحات حاصل کیں۔ گروپ اے کے میچوں میں اسلام آباد نے لاہور وائٹس کو 64 رنز، نیشنل بینک نے حبیب بینک کو 23 رنز، فاٹا نے پشاور کو 6 رنز اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے کے آر ایل کو 4 رنز سے شکست دی،گروپ بی میں لاہور بلیو نے کراچی وائٹس کو 37 رنز، راولپنڈی نے ملتان کو 29 رنز، سوئی سدرن گیس کمپنی نے زرعی ترقیاتی بینک کو 5 وکٹوں اور پی ٹی وی نے پاکستان واپڈا کو 76 رنز سے ہرا دیا۔

error: Content is protected !!