نیشنل ویمن والی بال چیمپئن شپ،واپڈا نے مسلسل 14ویں بار اعزاز جیت لیا


پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور میں جاری 14ویں نیشنل ویمن والی بال چیمپئین شپ واپڈا نے جیت لی، مسلسل 14ویں مرتبہ اعزاز اپنے نام کر کے ریکارڈ قائم کر لیا۔پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں جاری قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان واپڈا نے جیت لیا، مسلسل تیرہ سال تک قومی چیمپئن رہنے والی ٹیم نے اس بار بھی یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔فائنل میں واپڈا اور آرمی کے مابین سنسنی خیز معرکہ ہوا جس میں واپڈا نے ایک کے مقابلے میں تین سیٹس میں کامیابی حاصل کر لی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چودھری یعقوب تھے، میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ویمن والی بال کے فروغ کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں، اگلے سال قومی ٹیم کو بیرون ملک ٹورنامنٹ کے لئے بھیجیں گے۔تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں ایچ ای سے نے پنجاب کو تین صفر سے ہرا کر تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔

تعارف: newseditor