نووک ڈجکووک پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل


پیرس (سپورٹس لنک رپورٹ) سرب ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز کا کوارٹر فائنل جیت کر دوبارہ ٹاپ رینک پوزیشن پر نظریں جما لیں۔پیرس میں اے ٹی پی ورلڈ ٹور کا ایونٹ جاری، ورلڈ رینکنگ نمبر ٹو نواک جوکووچ اور پرتگالی کوالیفائر جواسوسا کے درمیان کوارٹر فائنل مقابلہ ہوا۔ سرب سٹار نے برتری دکھاتے ہوئے سات پانچ اور چھ ایک کی فتح سمیٹی، پیرس ماسٹرز کی فتح سے جوکووچ دوبارہ بطور نمبر ون ٹینس سیزن کا اختتام کرنے کے خواہشمند ہیں۔دوسرے میچ میں کینیڈا کے مارین چیلچ نے جرمن حریف کو ہرا دیا، نمبر پانچ کینیڈین کھلاڑی کی جیت کا سکور چھ تین اور چھ چار رہا۔

تعارف: newseditor