امید ہے کہ شائقین ویمن کرکٹ دیکھنے آئیں گے، کائنات امتیاز

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر کائنات امتیاز نے درخواست کی ہیکہ آئر لینڈ کے خلاف سیریز میں زیادہ سے زیادہ شائقین قذافی اسٹیڈیم کا رخ کریں۔کائنات امتیاز نینجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوم سیریز ہونا ایک بہت بڑی بات ہے، مجھے امید ہے کہ شائقین ویمن کرکٹ دیکھنے آئیں گے، شائقین کے ہجوم سے مہمان ٹیم کو بھی اچھا تاثر جائے گا اور ہمیں بھی سپورٹ ملے گی

 

یہ اعزاز کی بات ہے کہ آئر لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ سیریز میں مقابلے کی کرکٹ ہوگی، ہم نے بھی تیاری اچھی کی ہے، میچز بھی اچھے ہوں گے، ہوم گرانڈ کا ہمیں فائدہ ہو سکتا ہیلیکن ہم آئرلینڈ کو آسان حریف نہیں سمجھ رہے۔واضح رہے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ان دنوں آئر لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!