رویت شرما ٹی ٹونٹی میچوں میں 4سنچریاں بنانے والے واحد کھلاڑی


لکھنئو(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان رویت شرما نے ویسٹ انڈیز کیخلاف جاری ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں نئی تاریخ رقم کر ڈالی، رویت شرما نے صرف 61گیندوں پر ایک سو گیارہ رنزکی اننگز کھیل کر اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی چوتھی سنچری سکور کر ڈالی، یہ کسی بھی بیٹسمین کی جانب سے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ سنچریاں ہیں، رویت شرما کے بعد نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسرے کھلاڑی ہیں جن کی سنچریوں کی تعداد تین ہے،اس ایک سوگیارہ رنز کی اننگز کے بعد اب رویت شرما ٹی ٹونٹی میچوں میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبرپرآگئے ہیں انہوں نے اب تک 2203 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ کےمارٹن گپٹل ہیں جن کے رنز کی تعداد 2271 ہے۔

error: Content is protected !!