ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کا ایبٹ آباد میں شاندار استقبال

 ورلڈ کپ کرکٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی گزشتہ روز ایبٹ آباد لائی گئی

حوکہ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم آرمی برن ہال کالج اور شملہ پہاڑی کے مقام پر لیجائی گئی

ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر)

 ورلڈ کپ کرکٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی گزشتہ روز ایبٹ آباد لائی گئی حوکہ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم آرمی برن ہال کالج اور شملہ پہاڑی کے مقام پر لیجائی گئی

ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی سابق ڈی جی سپورٹس طارق مجمود ملک علام مرتضے اعوان اور ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ تھے

جبکہ انکے ہمراہ مینیجر ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم شوکت گل جدون صدر ایبٹ آباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن عامر نواب سیکریٹری ہزارہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن اور کرکٹ شائیقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی

اس موقع پر طارق محمود کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کا موسم کھیلوں کے لئے انتہائی موزوں ہے اور یہاں ہر گیم میں بڑے انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے اپنے ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کہا

اور ہماری یہ کوشش ہے کہ پی سی بی کے چیئر مین محسن علی نقوی سے خصوصی طور پر اس سٹیڈیم کی اپگریڈیشن کے لئے بات کریں تاکہ یہاں پی ایس ایل اور انٹر نیشنل میجوں کا انعقاد کیا جاسکے

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آباد کرکٹ سٹیڈیم میں ورلڈ کپ جمپئن ٹرافی اور دیگر ایونٹس کے کیمپس یہاں پر لگائے گئے اور امید کی جارہی ہے کہ جیئر مین پی سی بی محسن نقوی جلد از جلد سٹیڈیم کی اپگریڈیشن کے احکامات جاری کریں گے

error: Content is protected !!