پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ کل شروع ہو گا


ابوظہبی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کلجمعہ سے ابوظہبی میں شروع ہو گا، کیویز کو ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے بعد اب ٹیسٹ سیریز میں ان فارم پاکستانی ٹیم کا چیلنج درپیش ہو گا۔ پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز میں کیویز کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز برابر رہی تھی۔پاکستانی ٹیم نے حال ہی میں آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست فاش سے دوچار کیا تھا اور اب شاہین کیویز کا شکار کرنے کیلئے تیار ہیں، دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک دبئی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!