سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلیا میں فرنچ ڈرائیور سباسچن اوگیئر نے مسلسل چھٹی ورلڈ کار ریلی جیت لی، کچے ٹریک پر پکی ڈرائیونگ کی مہارتیں دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں، گاڑی کی ٹکر اور فنی خرابی نے ریس کو سنسنی خیز بنا دیا۔ہاربر میں ورلڈ کار ریلی کا انعقاد، کچے ٹریک پر پکے ڈرائیور اِن ایکشن، ورلڈ چیمپئن سباسچین اوگیئر نے برتری کی دھاک بٹھائی، فرنچ ڈرائیور نے کمال مہارتیں دکھائیں اور مسلسل چھٹی عالمی جیت یعنی ٹائٹلز کا چھکا لگا دیا۔بیلجئن ڈرائیور تھیری نوویل صرف تین سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے، بدقسمتی سے بائیسویں مرحلے پر ان کی گاڑی کا ٹائر کھل گیا، رفتار کے ساتھ ساتھ اعصاب اور سٹیرنگ پر کنٹرول کے علاوہ جیت کا جذبہ خوب دیکھنے کو ملا۔