پاکستانی کرکٹر شاہنواز دہانی کو ہرارے ہوریکنز نے چن لیا .

 

پاکستانی کرکٹر شاہنواز دہانی کو ہرارے ہوریکنز اور آصف علی کو ڈربن قلندر نے چن لیا

ہرارے (خصوصی رپورٹ) زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں زیم افرو ٹی 10 ٹورنامنٹ کے انعقاد میں ایک ماہ سے بھی کم وقت بچا ہے لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کے لئے ٹیمیں اپنے اپنے اسکواڈ ترتیب دے رہی ہیں ۔

کھلاڑی کے انتخاب کے لئے ڈرافٹ 2 جولائی کو ہوگا تاہم اس سے قبل ٹیموں نے پری ڈرافٹ سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چار چار کھلاڑی چن لئے ۔ پاکستان کرکٹر شاہنواز دہانی کو ہرارے ہوریکنز نے چنا ہے

 

جبکہ ایک اور پاکستانی کرکٹر آصف علی ڈربن قلندر کی جانب سے ایکشن میں نظرآئیں گے ۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن 20 جولائی سے شروع ہوگا۔ فائنل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

 

 

error: Content is protected !!