معروف فٹبال آرگنائزر صادق کھتری کے بڑے بھائی ذاکر کھتری انتقال کرگئے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) معروف فٹبال آرگنائزر،ڈائر یکٹر  PDCA اور آفیشل لاروش سی سی زون 2 صادق کھتری کے بڑے بھائی ذاکر بابو کھتری 43 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے گزشتہ شب  انتقال کرگئے۔( اناللہ و انا الیہ راجعون)۔ مرحوم نے پسماندگان میںایک بیٹا اور ایک بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔ ان کی  نمازِ جنازہ آج بروز بدھ بعد نماز ظہر نورانی مسجد سکیٹر 11 جی نیوکراچی میں ادا کی جائیگی۔ (نمااز ظہر ایک بجکر  15 منٹ ہوگی)۔ ذاکر کھتری کے انتقال پر پی ڈی سی اے کے صدر راشد لطیف، پیٹرن سلیم کریم، سیکریٹری امیر الدین انصاری، میڈیا منیجر محمد نظام، ڈی ایف اے کراچی سینٹرل کے صدر سید عثمان شاہ، نائب صدور محمد شمیم، محمد عاکف خان، سیکریٹری محمد سلیم پٹنی، جوائنٹ سیکریٹری سید خورشید علی شاہ، آفس سیکریٹری یاسر عرفات، اراکین مجلس عاملہ عبدالکریم، وسیم عالم، لالا اورنگزیب، محمد قاسم، سید حسن آغا،ہارون شیرازی، ڈی ایف اے کراچی ایسٹ کے صدر خالد تنولی، سیکریٹری عبیداﷲ خان، کوارڈنیٹر وسیم راجہ، لیثررلیگس کے ایریا منیجر کراچی ریاض احمد و دیگر نے صادق بابو کھتری سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغرت اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

تعارف: newseditor