شارجہ (عبدالرحمان رضا)نکولس پورن کے شاندار 62 رنز نے نادرن وارئیرز کو مراٹھا عریبین کے خلاف 8 وکٹوں سے فتح دلادی نکولس پورن نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے وہ ایک منجھے ہوئے بلے باز ہیں انہوں نے 24 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے 62 رنز بناکرٹی 10 لیگ میں نووارد نادرن وارئیرز کو نہ صرف ٹاپ پر پہچادیا بلکہ مراٹھا عریبین کے خلاف آسانی سے فتح میں بھی مدد دی یہ شارجہ اسٹیڈیم میں جاری ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیزن کا 12 واں میچ تھا جو اتوار 25 نومبر2018 کو کھیلا گیانادرن وارئیرز کے بلے باز نے 8 ویں اووز میں باؤنڈری کے باہر پہنچاکر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا جبکہ 11 گیندیں ابھی باقی تھیں بارش کے باعث میچ 9 اوور تک محدود کردیا گیا نادرن واریئرز کی ابتدائی دو وکٹیں جلد گرگئی تھی جس کے بعد نکولس پورن نے اپنے کھیل سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا
انہوں نے 6 مسلسل چھکے مارے اور 4 بار گیند کو باؤنڈری کے باہر بھی پہنچایا۔ نادرن واریئرز کی جیت میں لینڈل سائمنز اور آندرے رسل نے بھی اہم کردار ادا کیا سائمنز نے 16 اور رسل نے 15 رنز بنائے۔ اس فتح سے ساتھ نادرن وارئیرز اور بنگال ٹائیگرز کے چار چار پوائنٹس ہوگئے ہیں تاہم رن ریٹ کی بنیاد پر نادرن وارئیرز کو گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل ہوگئی ہے۔ اس سے قبل مراٹھاعریبین نے 9 اوورز چھ وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے تھے بارش کے باعث ایک اوور کم کردیا گیا تھا اس اسکور میں نجیب اللہ زادران کے 27 رنز بھی شامل تھے جنہوں نے صرف 9 گیندوں پر یہ اسکور کیا جس میں 4 چھکے بھی شامل تھے۔
اوپنر حضرت اللہ زازئی دوسرے نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے مجموعے میں 16 رنز کا اضافہ کیا جبکہ برینڈن ٹیلر نے 15 اور ایلیکس ہیلز نے 13 رنز بنائے۔ ہارڈس ولجیون نے 3 جبکہ وہاب ریاض نے 2 وکٹوں لیں جس کے باعث مراٹھا عریبین کی اننگز مقررہ اوور میں 94 رنز پر ختم ہوئے جبکہ اس کے 6 وکٹیں گری تھیں۔