سندھ پریمیئر لیگ کے آغاز سے سندھ میں کرکٹ ٹیلنٹ کو فروغ ملے گا’ ڈاکٹر جنید علی شاہ.

 

 

صوبائی وزیر کھیل، ثقافت، محنت و انسانی وسائل سندھ ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پریمیئر لیگ کے آغاز سے سندھ میں کرکٹ ٹیلنٹ کو فروغ ملے گا۔

 

سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز رواں سال 14 سے 25 دسمبر تک ہوگا، جس میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

کراچی کے نجی ہوٹل میں سندھ پریمیئر لیگ انعقاد کے شیڈول کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے صوبائی وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کا اظہار خیال

 

پہلے قائد اعظم ٹرافی جیسے ایوینٹ ایک مؤثر پلیٹ فارم ہوا کرتے تھے۔ کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ہمیں ابھی بہت کام کرنا ہے

کچھ لوگ محنت کے باوجود آگے نہیں آ پاتےاور کچھ تھوڑی سی محنت سے نمایاں ہوجاتے ہیں۔

 

ہر کسی کو یکساں مواقع نہیں مل پاتے اور ہر کوئی بڑے ایوینٹس میں کھیل نہیں سکتا، مگر اس طرح کی لیگز ہونے نوجوانوں کو موقعہ ملے گا۔ کھیل کے ایوینٹس سال میں ایک بار ضرور ہونے چاہیئں۔

 

کھلاڑی اپنی صلاحیت دکھانے کے لیے سال بھر محنت کرے گا اور آخر میں اپنا کھیل پیش کر سکے گا۔

گزشتہ دور حکومت نے اسپورٹس کے حوالے سے بہت بہترین اسٹرکچر دیا ہے، ہمیں ان سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

 

حکومت کا یہی کام ہوتا ہے انفرااسٹرکچر بنانا، لیکن باقی کام کھیلوں کے فروغ کے اداروں کو کرنا ہے

کسی بھی کام کو شروع کرنا بہت مشکل بہت مشکل ہوتا ہے، سندھ پریمئر لیگ کا شروع ہونا واقعی خوش آئیند بات ہے۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!