ٹی 10 لیگ نے کرکٹ کو بہتر انداز میں بدل دیا، نکولس پورن


دبئی (رپورٹ عبدالرحمان رضا)ٹی 10 لیگ اور 10 اوور فارمیٹ کی بڑھتی مقبولیت نے کرکٹ کے کھیل کو بہترانداز میں تبدیل کردیا ہے اور اب بیٹسمین ایک اوور میں پہلے سے زیادہ رنز اسکور کرنے لگے ہیں یہ کہنا ہےکہ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز نکولس پورن جو اس وقت لیگ کے سیزن 2 میں رنز بنانے کے اعتبار سے دوسرے نمبرپر ہیں۔ نادرن وارئیر کی جانب کھیلتے ہوئے نکولس نے آج بھی صرف 18 گیندوں پر43 رنز بناڈالے انہوں نے اس سے قبل بھی اپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور کئی بار مین آف دی میچ کا ٹائٹل بھی جیتا ہے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ٹی 10 لیگ نے یقینا کھیل کو بلندترین سطح پر پہچادیا ہے اور یہ ٹی 20 اور ون ڈے کی طرح اسکور بڑھانے میں معاون ثابت ہوئی ہے
ٹورنامنٹ میں نئی شامل ٹیم نادرن وارئیرز نے آج شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے میچ میں کیرالہ نائٹس کو 8 وکٹوں سے ہرادیا یہ ٹی 10 لیگ سیزن 2 کا 19 واں مقابلہ بھی تھا نادرن وارئیرز نے دفاعی چییمپئن کیرالہ نائٹس کا 101 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر آسانی حاصل کرلیا کیرالہ نائٹس کے بھی دو ہی کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے اگرچہ کیرالہ نائٹس کی جانب سے پاؤل اسٹرلنگ کی 28 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار بیٹنگ نے ٹیم کو اچھا اسکورفراہم کیا مگر باقی کھلاڑی نادرن وارئیرز کے جارحانہ بالنگ اٹیک کا سامنا نہیں کرسکے جو اس کی شکست کی بڑی وجہ بنا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے نکولس پورن نے 18 گیندوں پر 43 رنز بنائے جس میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ ٹی 10 لیگ میں نکولس پورن کی کارکردگی شاندار رہی ہے جس سے ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

error: Content is protected !!