کراچی ٹیسٹ،پاکستان اور سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ

کراچی( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے چند کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نمائندوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرز محمد عباس اور نسیم شاہ جب کہ اوپننگ بلے باز عابد علی اور ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کے پیشاب کے نمونے لئے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک معمول کا ٹیسٹ ہے جو ہر سیریز سے پہلے یا دوران کیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، مڈل آرڈر بلے باز لاہیرو تھریمانے، دنیش چندی مل اور لیفٹ آرم سپنر لاستھ ایمبولڈینیا کے بھی ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے۔

error: Content is protected !!