آفریدی نے شاندار 59 رنز نے پختون کو ٹی 10 لیگ سیزن 2 کے فائنل میں پہنچادیا


شارجہ(عبدالرحمان رضا)پختون کے کپتان شاہد آفریدی نے شاندار59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو ٹی 10 لیگ سیزن 2 کے فائنل میں پہنچادیا پہلا کوالیفائر میچ ہفتے کی شام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا جس میں پختون نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے تھے۔ پختون نے نادرن وارئیرز کے خلاف یہ میچ 13 رنز سے جیتا جس کے ساتھ ہی وہ فائنل میں جانے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔ نادرن وارئیرز نے جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 122 رنز بنائے جس میں رومن پاؤل کے ناقابل شکست 80 رنز بھی شامل تھے ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے یہ کسی بھی کھلاڑی کا دوسرا بڑا انفرادی اسکور بھی ہے تاہم ان کی شاندار اننگز بھی نادرن وارئیرز کو شکست سے نہ بچاسکی۔ پختون کی جانب سے 17 گیندوں پر 59 رنز بنانے والے شاہد آفریدی نے میچ کے بعد میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ وہ اس فارمیٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ کس طرح تماشائی کھیل سے محفوظ ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کو مجھ سے ہمیشہ بڑی توقعات رہی ہے وہ شروع میں اچھا نہیں کھیلے مگر بعد میں سنبھال گئے اور اچھا پرفارم کیا اور انہیں توقع ہے ٹیم بہت اچھا پرجوش ہے کیونکہ نادرن وارئیرز جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف جیت آسان نہیں ہے۔ نئے کرکٹرز کے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں نوجوان اور باصلاحیت کرکٹرز کی قیادت کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے ٹی 10 لیگ ان نوجوانوں کو موقع دیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہارکریں۔

تعارف: newseditor