ہاکی فائیو میں پاکستان کی کامیابی کے روشن امکانات ہیں، ریحان بٹ

سابق اولمپئن اور کوچ ریحان بٹ نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی طرح ہاکی فائیو میں بھی پاکستان کی کامیابی کے روشن امکانات ہوسکتے ہیں۔ ایک انٹرویومیں ریحان بٹ نے کہا کہ یہ تیز ترین اور نیا فارمیٹ میں ہے جس میں بال میدان سے باہر نہیں جاتی اور سب کھلاڑیوں کو ہر وقت متحرک رہنا پڑتاہے،گولز کی تعداد زیادہ ہونے سے فینزبھی اس میں گہری دلچسپی لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم سوئٹزر لینڈ کے شہرلوزانے میں ہاکی فائیو ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہے۔ یقین ہے کہ اس فارمیٹ میں ہمارے کھلاڑی بہت کچھ سیکھنے اور زیادہ بہتر پرفارمنس دینے کے قابل ہوں گے۔کوچ ریحان بٹ نے کہا کہ کیمپ کے پہلے مرحلے میں فٹنس پر توجہ دی گئی، اب آخری مرحلے میں اسکلز ورک پر زیادہ فوکس کیاجارہاہے،اس وقت کیمپ میں 15 کھلاڑی ہیں جن میں حتمی 9 رکنی ٹیم کا انتخاب ہوگا۔ ایونٹ میں بھارت اور ملائیشیا کے ساتھ پولینڈ اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، کوشش ہوگی کہ بھارت اور ملائیشیا کو ہراکر فائنل میں جگہ بنائیں۔

error: Content is protected !!