ٹی ٹین لیگ سیزن ٹو، فائنل میں پختونز کو شکست،نادرن وارئیرز چیمپئن


شارجہ(عبدالرحمان رضا)شارجہ میں کھیلے گئے ٹی ٹین لیگ سیزن ٹو کے فائنل میں نادرن وارئیرز کی ٹیم نے روومن پائول اور آندرے رسل کی تباہ کن بلے بازی کی بدولت فائنل میں پختونز کی ٹیم کو بائیس رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق فائنل میچ کا ٹاس پختونز کے کپتان شاہد آفریدی نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا کرنے کا فیصلہ کیا،نادرن وارئیرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرر دس اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چالیس رنز بنائے، جس میں روومن پائول کے صرف پچیس گیندوں پر 61رنز نمایاں تھے جس میں اٹھ شاندار چوکے اور چار بلند چھکے شامل تھے

جبکہ آندرے رسل نے صرف بارہ گیندوں پر 38رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چوکے اور چار چھکے شامل تھے، پختونز کی جانب سے محمد عرفان، شرف الدین اشرف اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پختونز کی ٹیم مقررہ دس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 118رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ بائیس رنز کے فرق سے ہار گئی، پختونز کی جانب سے فلیچر 37رنز کے ساتھ نمایاں رہے جنہوں نے دو چوکے اور چار چھکے لگائے، شفیق اللہ نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے چھبیس رنز بنائے جبکہ شاہد آفریدی سات گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے سترہ رنز بنانے میں کامیاب ہوئے،نادرن وارئیرز کی جانب سے گرین اور ویلجین نے دو دو جبکہ روی بھوپارہ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا

error: Content is protected !!