عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان کا پانچ دسمبر کو ملائیشیا سے مقابلہ


بھوبنیشور ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کو دوسرے اور اہم میچ میں 5 دسمبر کو ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہو گا۔ گرین شرٹس کو ابتدائی میچ میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں رواں میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے، اسی سلسلے میں پاکستانی ٹیم گروپ ڈی میں اپنے دوسرے میچ میں 5 دسمبر کو ملائیشیا کے مدمقابل ہو گی۔ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے گرین شرٹس کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہو گی، شکست کی صورت میں اس کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات بھی ختم ہو جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

تعارف: newseditor