فیصل آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) فیصل آباد میں کبڈی کپ ٹورنامنٹ، ایک دوسرے کو پچھاڑنے کیلئے پہلوانوں نے داؤ پیچ لگائے، شیر پنجاب کی ٹیم نے میدان مار لیا، فاتح کھلاڑیوں نے جشن بھی منایا۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں سجا دوسرا گورونانک دیو جی کبڈی ٹورنامنٹ کا میدان، ملک بھر سے آنے والے نامور کھلاڑیوں کو 6 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا، فائنل مقابلے میں شیر پنجاب اور آزاد کبڈی کلب کے پہلوانوں نے جیت کا عزم لیے جان لڑائی۔کھلاڑی کہتے ہیں کہ پوائنٹ سکور کرنے کے لیے ریڈر اور سٹاپرز کے درمیان طاقت کی جنگ کے ساتھ ساتھ داؤ پیچ بھی لگانے پڑتے ہیں۔
شائقین سے کچھا کچھ بھرے گرؤانڈ میں اچھا کھیل پیش کرنے والے کبڈرز نے خوب داد سمیٹی۔فائنل کے مہمان خصوصی آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر کہتے ہیں کہ روایتی کھیل دلوں میں گھر کئے ہوئے ہے، ایسے ایونٹس کا انعقاد تسلسل سے ہوتا رہنا چاہیے۔شیر پنجاب کی ٹیم نے میدان مار کو فتح کا بھرپور جشن منایا جبکہ ٹورنامنٹ میں جیتنے والی ٹیموں اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں کار، موٹر سائیکلوں سمیت ٹرافیاں اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔