دورہ زمبابوے کیلئے عمران بٹ کی قیادت میں 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی جو پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے آغاز میں ہی انگلی فریکچر ہونے کی وجہ سے باہر ہو گئے تھے اب مکمل فٹ ہو گئے ہیں جس کے بعد انہیں دورہ زمبابوے کیلئے پاکستان شاہینز سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے، پاکستان شاہینز سکواڈ کی قیادت عمران بٹ کرینگے جبکہ حسین طلعت کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، سولہ رکنی سکواڈ میں وکٹ کیپر روحیل نذیر کو بھی شامل کیا گیا ہے، سابق انڈر 19 ٹیم کپتان قاسم اکرم بھی سکواڈ میں شامل

 

میر حمزہ جنہوں نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی کو بھی سلیکٹرز نے سکواڈ کا حصہ بنایا ہے جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے حسیب اللہ بھی ٹیم کا حصہ ہونگے، پاکستان شاہینز دورہ زمبابوے کے دوران دو چار روزہ میچوں کے علاوہ چھ ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلے گا، پاکستان شاہینز سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا عمران بٹ (کپتان)، حسین طلعت (نائب کپتان)، عامر جمال، عبدالوحید بنگلزئی، حسیب اللہ، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد حریرہ، مبشر خان، محمد عمر، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، روحیل نذیر(وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان اور شاہنواز دھانی۔

error: Content is protected !!