کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زون IIکی اجازت سے پاک فلیگ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔میانداد اسپورٹس نے منٹگمری جیم خانہ کو 10رنز سے شکست دی۔ ثناء اﷲ اور شاہد کی نصف سنچریاں۔ناکام سائیڈ کے شعیب احمد اورشاہد اسلم نے 46,46رنز بنائے۔میانداد اسپورٹس کے ثناء اﷲ اور داؤد اسپورٹس کے سعید بن ناصر کو ریحان صدیقی اور فرید الدین نے مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔پاک فلیگ گراؤنڈپر میدانداد اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں پر 29اوورز میں 191رنز اسکور کئے۔ ثناء اﷲ نے 76رنز کی عمدہ اننگز میں 5چوکے اور 4چھکے شامل تھے۔ شاہد نے 51رنز کی باری میں 3چوکے لگائے۔محمد عثمان نے 13رنز میں ایک چوکا مارا۔ شاہد اسلم نے 28رنز پر 5کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا ۔ محمد احسان اور محمد محسن کے ہاتھ 2,2وکٹ لگے۔منٹگمری جیم خانہ کی جوابی اننگز 29.1اوورز میں 181رنز پر سمٹ گئی۔ شعیب احمد نے 46رنز میں 4چوکے اور ایک چھکا جبکہ اتنے رنزمیں شاہد اسلم نے 7چوکے لگائے۔ محمد محسن نے 19رنز اسکور کئے۔ثناء اﷲ کو 3وکٹیں 12رنز کے عوض ملی۔ شاہد ، محمد عظیم اور محمد عنصر کو 2,2وکٹ ملیں۔ایمپائرز جلال اکبر اور زاہد اقبال اورآفیشل اسکورر سید تیمور عالم تھے۔ٹی ایم سی گراؤنڈ پر نیو سنگم سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور29.3اوورز میں 125رنز بنا کر پویلین واپس پہنچی۔ حیدر علی نے 39رنز میں 3چوکے، مرزا تمیم نے 32رنز میں 5چوکے، قیصر ادریس نے 17رنز میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا۔سعید بن ناصر نے 4وکٹیں 18رنز کے عوض اپنے نام کیں۔فیصل طاہر نے 33رنز پر 3جبکہ ثناء اﷲ کو 30رنز پر 2وکٹ ملے۔داؤد اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 16اوورز میں 2وکٹوں پر حاصل کرلیا جب 129رنز اسکور بورڈ پر لگائے گئے۔سعید بن ناصر نے 49رنز میں 7چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ نورولی کے 41رنز میں 4چوکے اور 2چھکے شامل تھے۔کاشف اقبال نے 18رنز میں 3چھکے اور شیراز علی نے 13رنز اسکور کئے۔ ارسلان قریشی نے 37رنز کے عوض 2وکٹیں اپنے نام کیں۔ایمپائرز جاوید جعفری اور عزیز تینیواورآفیشل اسکورر ناظم الدین تھے۔