کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان نے ایمرجنگ ایشیا کپ میں کھیلے گئے اپنے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ایمرجنگ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے متحدہ عرب امارات کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے جب کہ گرین شرٹس نے صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کی سنچریوں کی بدولت ہدف باآسانی 39 اوورز میں حاصل کیا۔صاحبزادہ فرحان نے مسلسل دوسرے میچ میں سنچری بنائی
ACC Emerging Teams Asia Cup 2018 – Pakistan beat UAE by 9 wickets.
For his magnificent innings @HussainTallat12 is the Man of the Match.#PAKvUAE #ETAC2018 pic.twitter.com/6ShIqHa8jr— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 7, 2018
انہوں نے 10 چوکوں کی مدد سے 120 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی۔حسین طلعت نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 109 گیندوں پر 116 رنز کی اننگز کھیلی۔متحدہ عرب امارات کو شکست دینے کے بعد قومی ایمرجنگ ٹیم کی ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے راہ ہموار ہوگئی۔گزشتہ روز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور علی عمران کی شاندار سنچریوں کی بدولت ہانگ کانگ کے خلاف 366 رنز بنائے اور اسے 225 رنز سے شکست دی تھی۔