ایشین فٹ سال چیمپئن شپ 13سے اسلام آباد میں شروع ہو گی


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ساکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین فٹ سال چمپئن شپ 13دسمبر سے لیاقت جمنیزیم اسلام آباد میں شروع ہو گی۔پاکستان ساکر فٹ سال فیڈریشن کے صدر ملک مہربان علی کے مطابق چمپئن شپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، نیپال، ترکی، سعودی عرب اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیائی سطح کی پہلی بار چمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے جس میں اتنی تعداد میں غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت نمائشی میچز لاہور اور پشاور میں منعقد ہوںگے۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے ٹیمیں 10 دسمبر سے پاکستان پہنچانا شروع ہو نگی۔

error: Content is protected !!