آل سٹاررسپر لیگ اسلام آباد میں شروع ہوگئی

 

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)آل سٹاررسپر لیگ اسلام آباد میں شروع ہوگئی چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر کی ہینڈی کیپ کرکٹ ٹیمز پر مشتمل لیگ کے افتتاحی دومیچز شالیمار اور مرغزار کرکٹ گراؤندز میں منعقدہوئے

خیبر پختونخواہ وارئیرز اور کشمیر جانبازمیچز کی فاتح قرارپائی کنگڈم گروپ کے چیئرمین غلام حسین شاہدافتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین کنگڈم گروپ غلام حسین شاہد نے کہا ہے کہ ہینڈی کیپ ٹیمز کے کھلاڑیوں کی بھرپور معاونت کیجائے گی

کھیل کے میدان میں مواقعوں کی فراہمی کیلئے کنگڈم گروپ انکے ساتھ ہے لیگ کے انعقاد کا مقصد بھی ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہے

گذشتہ روز افتتاحی تقریب کے بعد کھیلے گئے دومیچز میں پہلامیچ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں خیبرپختونخواہ وارئیرز اور بلوچستان بلز کے مابین کھیلا گیا

جبکہ دوسرا میچ کشمیر جانباز اور پنجاب پینتھرز کے مابین کھیلا گیا

دونوں میچز میں دلچسپ مقابلوں کے بعدخیبر پختونخواہ وارئیرز اور کشمیر جانبازمیچز کی فاتح قرارپائی

error: Content is protected !!