لائنل میسی کے دو گول،بارسلونا نے اسپانویل کی ٹیم کو شکست دیدی


میڈرڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)لائنل میسی کی شاندار کارکردگی کی بدولت بارسلونا نے لالیگا لیگ میں اسپانویل کی ٹیم کو چار صفر سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے، ہفتے کی رات کھیلے گئے میچ میں لائنل میسی نے ملنے والی دو فری ککس پر دو گول سکور کئے جس کی بدولت بارسلونا نے اسپانویل کی ٹیم کو چار صفر سے شکست دیدی، اس کامیابی کے بعد اب بارسلونا کی ٹیم کی پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے،اپنی کارکردگی کے حوالے سے میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لائنل میسی کا کہنا تھا کہ انہیں ہر اس میچ کے بعد خوشی ہوتی ہے جس میں ان کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے ٹیم کامیابی حاصل کرے، ان کا کہنا تھا کہ اب مکمل طور پر فٹ ہوں اور آئندہ میچوں میں بھی اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں گا۔

تعارف: newseditor