36ویں کراچی جیم خانہ عمر ایسوسی ایٹس فائنل پہنچ گیا

36ویں کراچی جیم خانہ عمر ایسوسی ایٹس ٹرافی کے دوسرےسیمی فائنل میں گریئنو سیمکس نے رنگون والا کو دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا،اسامہ بلوچ مین آف دی میچ قرار پائے،

کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رنگون والا نے
مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 162رنز کا ٹارگٹ دیا،فیصل خان 39،آرباز خان 36،فرید شاہ 34 اور عارف خان نے

32 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،ماجد اصغر نے دو وکٹ،محمد علی،عبید اللہ کے حصے میں 1،1 وکٹ حاصل کی،جواب میں گرئینو سیمکس 3 وکٹ جلد گرنے کے باوجود شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے پانچ وکٹوں

کے نقصان پر مطلوبہ حدف 164 رنز18.4اوورز میں بنا لئے،اسامہ بلوچ نے شاندار نصف سینچری 57 رنز،رام روی 38 ناٹ آؤٹ اور زبیر دلاور 31 ،دانیال لیاقت نے 21 رنز کی زمہ دارانہ اننگز کھیلی،محمد عامر نے دو وکٹ حاصل کی،دوسرے سیمی فائنل میچ کے اختتام

پر مہمان خصوصی امبرین ٹپال وائس پریذیڈنٹ کراچی جم خانہ نے اسامہ بلوچ کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا،

error: Content is protected !!