منوج پربھارکر نے ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست دیدی


نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر منوج پربھارکر نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لئے درخواست دیدی ہے اور اگر انہیں اس عہدے کیلئے شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے تو انہیں انٹرویو دینے کیلئے سابق کپتان کپیل دیو کے روبرو پیش ہونا ہوگا، منوج پربھارکر اور کپیل دیو کے درمیان کھیل کے میدان سے لیکر 200میں ہونے والے میچ فکسنگ تنازع تک اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے منوج پربھارکر کے علاوہ جنوبی افریقہ کے سابق بیٹسمین ہرشل گبز نے بھی درخواست دے رکھی ہے،ادھر بھارتی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر منوج پربھارکرنے میڈیا میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے کوچنگ کیلئے درخواست دے رکھی ہے اور وہ قومی کرکٹ کی خدمت کو اپنے اعزاز سمجھتے ہیں۔

تعارف: newseditor